اسلحہ سکینڈل کیس‘ ڈی آئی جی ساجد مہمند اور عبدالمجید مروت کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے متعلق کیس کی سماعت

پشاور (دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) اسلحہ سکینڈل کیس میں نیب کومطلوب ڈی آئی جی ساجد مہمند اور سابق ڈی آئی جی عبدالمجید مروت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے متعلق کیس کی سماعت پشاو ر ہائیکورٹ میں ہوئی عوامی نیشنل پارٹی دور میں پولیس کو غیر معیاری اسلحہ سکینڈل کیس میں ان دونوں کے نام نیب نے ریفرنس میں شامل کئے ہیں اور ان کے خلاف نیب کی احتساب عدالت میں کیس زیر سماعت ہے بدھ کے روز کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عتیق شاہ کی عدالت میں ہوئی ڈی آئی جی ساجد مہمند اور عبدالمجید مروت نے نیب کو اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ریاض خان عدالت عالیہ کے بنچ نمبر پانچ میں پیش ہوئے سماعت کے موقع پر فارن منسٹری کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایاکہ ابھی اس حوالے سے اجلاس ہونا ہے جس کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائیگا نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر ریاض خان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ دونوں ریفرنس میں مطلوب ہے اس لئے نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دی تھی پہلے یہ فارن منسٹری سے رجوع کرتے بعد میں عدالت آتے – رٹ میں دو رکنی بنچ نے پندرہ دن میں ڈی آئی جی ساجد مہمند اور عبدالمجید مروت کی درخواستیں پندرہ دن میں فیصلہ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں