پاراچنار سمیت ضلع کرم میں بدترین لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا پہیہ جام ہڑتال پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم اور مرکزی شہر پاراچنار میں واپڈا کے طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف تمام تنظیموں اور قبائل نے احتجاجی دھرنا دیا احتجاج میں سیاسی و سماجی رہنماؤں ، تاجروں ، طلبہ اور قبائلی عمائدین کثیر تعداد میں شریکت کی اور واپڈا کی جانب سے ظالمانہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین حاجی سردار حسین ، علامہ یوسف حسین ، آغا مزمل حسین ، جلال بنگش اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار شہر سمیت ضلع بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئے ہیں اور بار بار وعدوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ منیجمنٹ کے نام پر عوام کیساتھ ظلم اور ناانصافی جاری ہے اور گذشتہ پانچ روز سے بجلی مکمل طور پر غائب ہے راہنماوں نے کہا کہ گریڈ سٹیشن میں بیٹھے لوکل اہلکاروں کی فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اور یہاں ایماندار اور فرض شناس آفیسر اور اہلکار تعینات کئے جائیں دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان طورو اور دیگر انتظامیہ کےافسران کیساتھ قبائلی عمائدین اور رہنماؤں کے مابین مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات ہوئے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے واپڈا کے تمام مقامی سٹاف کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اور قبائیل نے اپنا احتجاج بھی ختم کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں