پشاور میں انڈر 16 فٹ بال افتتاحی تقریب، 1000 کھیلوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے رہے

پشاور( مسرت اللہ جان سے ) پشاور میں انڈر 16 فٹ بال میچ کے افتتاحی تقریب میں ایک ہزار کھیلوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کرونا کے ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کرسکے اور بغیر ماسک کے شاہ طہماس سٹیڈیم میں آئے بعد ازاں کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملاتے رہے -صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام انڈر 16 جونیئر چیمپئن شپ میں پشاور گرین اور پشاور ریڈ کی ٹیموں کے مابین مقابلہ تھا میچ کے افتتاح کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مُراد علی مہمان خصوصی تھے جو بغیر ماسک پہنے تقریب میں آئے تھے جبکہ شاہ طہماس سٹیڈم میں بیٹھے افراد بشمول ڈی ایس او بھی ماسک پہنے ہوئے تھے، تاہم پراجیکٹ ڈائریکٹر بغیر ماسک کے آئے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی بعد ازاں کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملاتے رہے بعض کھلاڑیوں اور آفیشل کو کورونا کا ڈر تھا تاہم پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈر کی وجہ سے ان سے ہاتھ ملاتے رہے، واضح رہے کہ شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی تھی تاہم یہ پابندی عام بندوں اور کھلاڑیوں کیلئے تھی جبکہ 1000 کھیلوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرنے خود کو کرونا ایس او پیز سے مستثنیٰ قراردیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں