کرونا و منٹل_ہیلتھ کلینک ۔۔۔۔۔ تحریر: محمد زبیر وزیر COVID_19

کرونا وائرس سے موجودہ وقت میں ہر کوئی پریشانی میں مبتلا ہے مجھے کیوں لگتا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھ کر مملکت خداداد میں شرح خودکشی تیزی سے بڑھے گی، کاش میں غلط ہو اس معاملے پر مگر حقیقت یہ ہے کہ کرونا نے اگر ایک طرف معیشت، روزگار تباہ کر دی ہے، تو دوسری جانب انسان دُشمن یہ وائرس لوگوں کو مارنے میں بھی مصروف ہے، اسکی وجہ سے ہماری ذھنی کیفیت دن با دن متاثر ہوکر تیزی سے گامزن ہے، ابھی تو خال خال خودکشیاں شروع ہے، اور اسکے ساتھ ساتھ اگر گلوبل سائیکالوجیل ریسرچ کو دیکھا جائے تو کرونا سے گھر میں قرنطین ہونے کی وجہ سے گھریلوں تشدد میں بے بھی پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، روس میں ایک شخص نے پانچ افراد کو اسلئے قتل کئے کیونکہ وہ فلیٹ میں زیادہ شور کر رہے تھے، دو دن پہلے پشاور میں جو خون خرابہ دیکھنے کو ملا اسطرح اینگزائٹی اور ڈپیریشن میں ہر کوئی مبتلا ہوا ہے، فیک نیوز نے لوگوں میں پینک اٹیک اور فوبیاز پیدا کئے ہیں، اس سے نکلنے کیلئے ہمیں چاہئے کہ اپنے بس کے مطابق کوشش کریں کہ اڑوس پڑوس میں کوئی بھوکا نہ رہے، اگر مالی مدد کر سکتے ہو تو بہترین ہے، اپنے آپ کو اس مہلک امتحان میں خود کو صحت مند اور اپنی جان کو بچھانے کیلئے اپنی زندگی کو نیوز دیکھنے کا تھڑکہ کم کرکے حسب ضرورت، جبکہ انٹرٹنمنٹ زیادہ دیکھا کریں، فیس بک، واٹس ایپ کی خبروں کو اگنور کریں، باوثوق زرائع سے بنیادی و حفاظتی معلومات حاصل کریں، قرنطینہ دوران میں ٹائم ٹیبل پر کام کریں مثلاً ٹی وی، فیس بک، کتابیں، میوزک، ورزش، بچوں کیلئے، وقت مختص کریں، اور ہاں اصراف سے اپنے آپ کو دوستوں و گھر والوں کو بچائیں۔ آپ کی مدد سے یہ ممکن ہے کہ کوئی غریب خودکشی نہ کریں اور آپ کی وجہ سے مکمن ہے کہ گھر میں تشدد نہ ہوں۔ ہر چیز کی مثبت پہلو دیکھئے اور دوسروں کو بھی اس پر آمادہ کیجئے، قرنطینہ دوران کو بھی مثبت دیکھئے نہ کہ منفی کیونکہ منفی اینگل دیکھنے سے صرف اور صرف ڈپرشن و فوبیاز میں اضافہ ہوگا۔ کوپ کرنا سیکھئے یہ وقت بھی گزر جائے گا.
#زندگی گلزارہے اسے آسان اور خوبصورت بنائیں .

کرونا و منٹل_ہیلتھ کلینک ۔۔۔۔۔ تحریر: محمد زبیر وزیر COVID_19” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں