بونیر ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بونیر میں حجرہ عبدالقیوم خان ماسٹر صاحب ڈاگئ میں منشیات کے خلاف آگاہی بیداری مہم کے سلسلے میں ارشد اقبال کے زیر انتظام علاقہ خدوخیل کے عمائدین، علماء، محکمۂ تعلیم اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز حضرات اور مشران کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ۔جن میں قابل ذکر افراد میں شاہ جہان خان آف پنجتار، امین اللہ خان، پی ایم ایل رہنما مولانا فضل الرحیم، مولانا مظفر، سجاد سابقہ ناظم مولانا بشیر، محمد امین پرنسپل تمریز خان، ایم پی اے جاوید اقبال محکمۂ مال، میڈیا اور محکمۂ پولیس کے اہلکار موجود تھے۔ جاوید اقبال محکمۂ مال نے سٹیج سیکٹری کے فرائض انجام دیے ۔جرگہ سےخطاب کرتے ہوئے مذکورہ مقررین نےمنشیات کے خلاف آگاہی اور بیداری مہم پر زور دیا اور کہا کہ منشیات، چرس،آئس،شراب اور دیگر نشے معاشرے اور نئ نسل کے لئے ناسور اور تباہ کن ہیں۔مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس موذی لعنت سے نجات دلانے کے لئے سب سے بڑی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی بچوں پر کڑی نظر رکھےاور اپنے بچوں سے انکے نقل و حرکت، اوارہ گردی،حرکت وسکنات کے متعلق بازپرس کریں ۔سب سے پہلے ترجیح تو بچوں کو تعلیم دلانا ہے ۔اور تعلیم کے علاوہ بچوں کو ایسی غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے کہ وہ منشیات کے لعنت سے بچ سکیں ۔والدین سے یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ کہ وہ نشے میں مبتلا اپنے بچوں کا علاج کرائیں ۔اور والدین مالی طور پر کمزور ہوں۔تو پھر مخبر حضرات ایسے بچوں کرائیں جو کہ صدقہ جاریہ ہے۔منشیات کے خلاف مہم کے لئے یہ بھی ضروری ہے ۔کہ والدین اپنے بچوں کی اخراجات پر کڑی نظر رکھیں۔نیز یہ فیصلہ بھی ہوا کہ منشیات کے خرید و فروخت کرنے والے عناصر اور منشیات کا استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا اور پولیس بھی ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کریں ۔جبکہ حاضرین پر زور دیا کہ جو بھی منشیات میں ملوث پایا گیا تو ایسے عناصر کی مدد کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو کوئی سفارش نہیں کی جا گی۔یہ تجویز دی گئی کہ موٹرسائیکل کے بجائے سائیکل کے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے اور غیر نصابی سرگرمیوں میں سایکل ریس کا انعقاد فائدہ مند ثابت ہوگا ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا مسقبل قریب میں علاقہ خدوخیل کے سطح پر منشیات کے علاوہ دیگر جرائم، قتل ،چوری،چکاری،غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بھی ایک جرگہ منعقد کیا جائے گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments