شمالی وزیرستان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں عیدک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکوارڈ اور گشتی پارٹی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ سے عیدک بازار میں موجود شہری بھی زخمی ہوچکے ہیں، دھماکے کے بعد فوری طور پر سیکیورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کرکے میرعلی میرانشاہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک اور آمد ورفت کیلئے بندکردیا، سیکیورٹی فورسزنے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا، یہاں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے اور کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ ،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments