(دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئے تقریبا دنیا بھر میں جزوی یا مکمل طور پر لاک ڈاون جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنے روز گار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اسی طرح پشاور سے تعلق رکھنے والے شیر احمد بھی بے روزگاری کی زد میں آگیا ہے، شیر احمد دونوں ہاتھوں اور پیروں سے معذور ہے، چونکہ عام رکشے میں بریک اور کلچ تک ان کے ہاتھ پاوں نہیں پہنچ سکتے تھے، اس لئے رکشے کے اندر خاص مقامات پر بریک اور کلچ لگائے تھے اور بڑی مشکل سے روز گار کیلئے دن رات تگ و دو کر رہے تھے، دن بھر رکشہ چلانے کے بعد پیروں میں درد ہوتا تھا، لیکن یہ درد ان کی ہمت و حوصلے پر ااثر نہ کر سکا اور اپنی محنت جاری رکھی، چونکہ معذور شیر احمد کا رکشہ بھی اپنا نہیں تھا، اسلئے آٹھ سو روپے کمانے کے بعد پانچ سو مالک کو دینے پڑتے تھےاور تین سو اپنی چھ بہنوں جن میں تین کی شادی ہوگئیں، اور ماں باپ کیلئے لے جاتے تھے، لیکن گزشتہ دو مہینوں سے لاک ڈاون کی وجہ سے کام نہ ہونے کےباعث مالک نے رکشہ بھی واپس لے لیا اور بے چارہ شیر احمد اپنی روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھا، شیر احمد کے مطابق انھوں نے پوری ذندگی میں کسی سے بھیک نہیں مانگی اور اس مشکل حالت میں بھی مخیر حضرات کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا تاہم خود کوئی امداد کیلئے آیا نہ ہی کسی نے ان کی حالت پوچھی، لیکن اب رمضان میں ہمارے لئے ذندگی مزید اجیرن ہو گئی ہے، نہ کوئی کام دیتا ہے، نہ مالی مدد کرتا ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments