شمالی وزیرستان کے خدی قبائل کا اراضی کے تنازعے میں انتظامیہ پر جانبداری کے الزامات، پولیو مہم سے بائیکاٹ کا

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک )  بنوں پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک صمد شاہ، ملک محمد گل شاہ، ملک حضرت علی، ملک یوسف دراز، ملک کمال شاہ، ملک رحمن اللہ اور ملک عابد خان نے کہا کہ آج سے 27  سال پہلے 1994 میں  مذکورہ اراضی پر شمالی وزیرستان کی جرگہ نے قومی خدی کے حق میں فیصلہ دیا تھا ہمارے آباو اجداد سے یہاں پر تعمیرات کئے گئے تھے پٹوار ریکارڈ میں بھی ہمارے آبا و اجداد کے نام سے درج ہے، لیکن حالیہ پیدا ہونے والی کشیدگی میں شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے توہین عدالت کرتے ہوئے مخالف فریق کا ساتھ دیکر نہ صرف ہماری تعمیرات اور چوکیاں قبضے میں لیکر مسمار کرا دی بلکہ مچی خیل قوم کی تعمیرات اور چوکیوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا، حالانکہ فائر بندی کروانے کیلئے عدالت نے انتظامیہ کو نوٹس کی لیکن انتظامیہ اور پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمارے بندوں کو گرفتار بھی کر رہی ہے جس سے ایک نئی لڑائی جنم لے سکتی ہے قوم مچی خیل نے ہمارے چار افراد کو فائرنگ میں زخمی بھی کیا ہے اس سے پہلے مشران نے فائربندی کی لیکن مچی خیل نے مورچے خالی نہیں کئے بلکہ مشران کی بے عزتی کی اور بدستور مورچہ زن ہیں اس لئے ہم مجبور ہو کو حالیہ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور اگر انتظامیہ کا یہ رویہ بدستور رہا اور ہماری اراضی واہ گزار نہیں کروائی تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں