پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور کے نواحی دیہات متھرا میں افطاری کے وقت ایک نوجوان نے معمولی سی بات پر اپنی بہن اور بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود محلہ صادق آباد میں ملزم محمد اسحاق نے افطاری کے لئے تیار کئے گئے شربت میں چینی کی زیادتی کا برا مناتے ہوئے فائرنگ کر کے اپنی بہن مسماۃ نادیہ اور بھائی حسین کو قتل کر دیا ہے
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال روانہ کر دیئے ہیں، ملزم واردات کے فورا بعد فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کی خاطر ڈی ایس پی رورل کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جنہوں نے ملزم کے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے، کہ عنقریب ملزم کو گرفتارکرلیاجائےگا۔
Load/Hide Comments