ملٹری کورٹ سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر ہائیکورٹ میں سماعت

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹ نیوز) ملٹری کورٹ سے دی جانے والی سزاوٗں کے خلاف دائر اپیلوں پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ نے کی ، ایڈوکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملٹری کورٹ سزاوں کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا اس وقت تک ان اپیلوں پر سماعت ملتوی کی جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخری موقع دیتے ہیں آئندہ سماعت پر عدالت کیس سنے گی سماعت ملتوی نہیں کرے گی، عدالت نے درخواستوں پر سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی،

اپنا تبصرہ بھیجیں