پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق ضلع مہمند تعلق رکھنے والی خاتون نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائینی وارڈ میں بیک وقت چھ بچوں کی ولادت ہوئی ہے، ان 6 بچوں میں 5 بچیاں ہیں، جبکہ ایک بچہ،
ترجمان کیمطابق نومولود بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کئے جا سکیں۔
یاد رہے کہ نہ صرف لیڈی ریڈینگ ہسپتال صوبے کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، بلکہ یہاں ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید یونٹ ہے، جس میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 70 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments