بنوں ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے، کہ میریان ڈبل روڈ کی تعمیر کےتکمیل کے آخری مرحلے میں ہے سیاسی مخالفین نے ڈیڑھ سال تک سڑک پر سٹے آرڈر لیا، اور فنڈز ختم ہونے کے بعد الزامات لگائے، کہ اس روڈ کے54 کروڑ روپے ہم نے اپنے علاقے میں منتقل کئے لیکن آج یہ سڑک مکمل ہونے جارہی ہے، اور مخالفین عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے جو لوگ اپنے گھر کی نالی نہیں بناسکتے، وہ تحصیل منظور کروانے اور سڑک کیلئے فنڈز منظور کروانے کے جھوٹے نعرے لگاکر عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ہم نے بکاخیل کیلئے الگ تحصیل اور میریان کیلئے الگ تحصیل،سرکلر روڈ ساڑے سات ارب روپے لاگت کی اور 54کروڑ روپے لاگت کی میریان ڈبل روڈ میریان کے عوام کو تحفے دیئے ہیں اور انشاء اللہ دعوے سے کہتا ہوں کہ پانچ سال مکمل ہونے پر میریان کا کوئی مسئلہ حل ہونے سے باقی نہیں رہیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میریان ڈبل روڈ پر جاری کام تعمیراتی کام کے معائنے،بکاخیل قومی جرگہ ہال اور مروت کینال روڈ پر بریکر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسن سی اینڈ ڈبلیو (سابق)ہمراز خان،ایس ڈی او امیر اللہ خان ،کنٹریکٹر تاج علی خان،ملک جنید خان وزیر اور پاکستان تحریک انصاف میریان تحصیل کے رہنما ملک اسحاق خان اور دیگر مشران بھی موجود تھے صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے رمضان اور تپتی دھوپ میں جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی او امیر اللہ خان اور کنٹریکٹر تاج علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزدوروں کو نقد انعام دیا، صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وزیر اعظم عمران خان پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے بھی خواہشمند ہیں اور ہم نے اس سلسلے میں تجاویز ایس او پیز کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو پیش کی ہیں، جسے وزیر اعلیٰ محمود خان وزیر اعظم عمران خان کو پیش کریں گے، انشاء اللہ جلد ہی ٹرانسپورٹ بحال ہونے کی توقع ہے، ٹرانسپورٹ عوام کی اہم ضروت ہے اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ رکنے سے تمام ترقیاتی نظام کا پہیہ رکا ہوا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے جنوبی خیبر پختونخوا کیلئے پشاور تا ڈی آئی خان براستہ بنوں موٹر وے منظور کرکے، جنوبی اضلاع کے عوام کیلئے ترقی کے دروازے کھول دیئے ہیں، جبکہ ماضی کی حکومتوں میں موٹر ویز پر صرف دیگر صوبوں کے عوام کا حق سمجھا جاتا تھا، بنوں کیلئے کیڈٹ کالج، ٹیکنیکل کالج، گرڈ سٹیشن، جدید ٹرانسپورٹ اڈہ، سرکلر روڈ اور دیگر اربوں روپے کے مواصلات اور ترقیاتی منصوبے منظور کئے ہیں، جن کی تکمیل سے بنوں ہی نہیں جنوبی اضلاع کے عوام کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور ترقی وخوشخالی کا دور شروع ہوگا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments