پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک) بینکوں پر بدترین رش کے باعث صارفین نے کینٹ میں دو سکریننگ مشینوں اور جنگلوں کو توڑ دیا جبکہ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیاگیا۔ بینکوں کے اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان تکرار کے واقعات سارا دن جاری رہے۔ بینکوں کے حکام نے ابتدائی طور پر شاخیں بند کردی جس پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔ جی ٹی روڈ، ہشتنگری، اشرف روڈ، گلبہار، صدر، یونیورسٹی روڈ، نوتھیہ، حیات آباد، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ، سمیت مختلف مقامات پر پیر کے روز تین دن بعد بینک کھولنے کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے بینکوں کارخ کیا بینکوں کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران مختلف بینکوں کا معائنہ کرتے رہے۔ پشاور کینٹ میں مختلف بینکوں کے باہر بدترین رش کے باعث صارفین نے دو بینکوں کی سکریننگ مشین جو داخلی گیٹ پر لگائی گئی تھی چھوڑ دی جبکہ ایک بینک کا جنگلہ بھی توڑ دیا۔ بینکوں کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث شہری سراپا احتجاج ہے۔ بینکوں کی انتظامیہ نے پیر کے روز یوٹیلٹی بلوں کی وصولی بھی نہیں کی۔ بینکوں میں مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے خْدشات ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments