پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ خیبرپختوانخوانے قبائلی اضلاع کے متاثرین کی امداد کیلئے 31 کروڑ 45 لاکھ کا فنڈز جاری کردیا

پشاور ( پ ر ) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان اور خیبر ضلع کے متاثرین کیلئے ماہوار نقد امداد اور غذائی امداد کی مد میں 31 کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئے جو کہ معمول کے مطابق تمام متاثرین کو ان کے سم کارڈز کے ذریعے سے ائندہ ایک دو دنوں میں ملنا شروع ہوجائینگے ۔ ڈائکریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین صاحب کے دفتر سے جاری شدہ اعلامئے کے مطابق مذکورہ ریلیز شدہ فنڈز میں سے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے شمالی وزیرستان کے پندرہ ہزار 229 متاثرین خاندانوں میں تقسیم کئے جائینگے جو کہ اسی سلسلے کی 87ویں قسط ہے جبکہ 13 کروڑ کے قریب غذائی امداد کی مد میں ضلع خیبر اور شمالی وزیرستان کے رجسٹرڈ متائثرین خاندانوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ غذائی امداد کی مد میں دی جانے والی کیش امداد کی ساتویں قسط ہے جو باقاعد گی سے شمالی وزیرستان اور خیبر کے بے گھر افراد کو دی جا رہی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پی ڈی ایم اے ان متاثرین کو مذکورہ امدادی رقوم اس لئے ہر ماہ باقاعدگی سے دیتی رہی ہے تا کہ ہمارے ان بے گھر اور بے سہارا لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں