شمالی وزیرستان میں ایک ہی روز 2 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو مقامی افراد قتل

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں دو مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ مقامی سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ میرعلی کے نواحی گاؤں حسوخیل میں پیش ایا جہاں گلشن اڈا کے قریب حسوخیل گاؤں کے رہائشی فضل الرحمن ولد عینا گل کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ وقوعہ کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے اور مقتول کو میرعلی ہسپتال لیجایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ میرعلی تحصیل کے علاقہ نورک میں پیش ایا جہاں نورک گاؤں کے رہائشی بسم اللہ جان نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر میرعلی ہسپتال لایا گیا جس کے بعد ان کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔ اس سے ایک روز پہلے بھی میرعلی ہی میں اسی انداز میں نامعلوم مسلح افراد نے حیدر خیل گاؤں کے ایک نوجوان حسن خان کوٹارگٹ کرکے قتل کردیا تھا۔ رواں سال اسی نوعیت کا یہ 39واں واقعہ ہے جس میں چالیس کے قریب لوگ ابھی تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں