شمالی وزیرستان میرعلی میں نامعلوم مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز نے مین روڈ پر مقامی نوجوان کو قتل کردیا

میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرعلی میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ کے اور واقعے میں اتوار کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرعلی کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، قاتل موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے۔ میرعلی میں پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ بنوں میرانشاہ روڈ پر اتوار کو صبح نو بجے کے قریب کالے شیشوں والی گاڑی سے نامعلوم مسلح افراد نے میرعلی کے نواحی گاؤں حیدر خیل سے تعلق رکھنے والے حسن خان ولد صبور خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مقامی لوگوں نے حسن خان کو قریبی تحصیل میرعلی ہسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ302 رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ شمالی وزیرستان میں گزشتہ دو سالوں کے دوران اب تک دو سو سے زائد افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو چکے ہیں جس سے عوام میں خوف و دہشت اور بے چینی پھیلی ہو ئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں