صندل خٹک کا اپنے آبائی گاؤں کرک نری پنوس کا دورہ، غریبوں میں امداد تقسیم

کرک (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) معروف ٹک ٹاک سٹار اور ماڈل صندل خٹک نے گزشتہ روز اپنے آبائی گاؤں نری پنوس کا دورہ کیا وہاں پر انہوں نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب اور نادار افراد میں راشن اور نقدی بھی تقسیم کر لی، ٹک ٹاک سکینڈل کوئین حریم شاہ کے ساتھ اختلافات، ماضی قریب میں گزشتہ چند متنازعہ انٹرویوز اور کچھ دیگر حساس وجوہات کی بنا پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ باقاعدہ طور پر انٹرویو کرنے اور تفصیلی بات کرنے سے گریز کیا اس موقع پر انہوں نے ٹک ٹاک کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کر دی، انہوں نے میڈیا کے ساتھ غیر رسمی اور سوشل ڈسکس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی باقی زندگی سوشل سیکٹر میں اپنے علاقے کی حدمت کرنے اور غریب عوام کا سہارا بننا چاہتی ہوں انہوں نے اپنے آبائی گاؤں نری پنوس میں اپنے لیے باقاعدہ طور پر گھر بنانے کا بھی ارادہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا گاؤں اور ہمارا کرک بہت پیارا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں