کرک(دی خیبرٹائیمز ڈسٹرک ڈیسک)ضلع کرک کےعلاقے جٹہ اسماعیل خیل میں جپسم کی کان گرنے سے دو مزدوردب کرجاں بحق ہوگئےہیں، ریسکیو 1122 حکام کےمطابق جپسم کی کان میں دو مزدور کام کررہےتھے، کہ اچانک کان گرگئی جس سے دونوں مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، کرک سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی دونوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والے ایک مزدور کا تعلق مسلم آباد کوہاٹ سے جبکہ دوسرا مزدورجٹہ اسماعیل خیل کرک کامقامی ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments