پشاور (دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کیجانب سے عوام الناس کو بروقت اور بہترین خدمات کو یقینی بنانے کے لیے رمضان المبارک کے دوران 3 شفٹوں میں 24گھنٹے خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ روزمرہ ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے لیے مختص ایمبولینسز اور اہلکار بھی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔گرمی کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمبولینسز میں ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں گے ۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار کسی بھی مذہبی تہوار یا سرکاری تعطیلات کے دوران عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود رہتے ہیں ۔ ریسکیو اہلکار دکھی انسانیت کی خدمت اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments