کرونا وائرس، ڈیرہ اسماعیل خان نے خیبرپختونخوااور ملک بھرکیلئے ایک دوستانہ کردار ادا کیا ہے،

ڈیرہ اسماعیل خان ( دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں مشترکہ پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر خان نے کہا کہ کرونا وائرس کی اس جنگ میں ڈیرہ اسماعیل خان نے خیبرپختونخوا اور ملک بھر کے لئے ایک دوستانہ کردار ادا کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کرونا کے ابتدائی ایام میں جب خیبرپختونخوا کے باقی اضلاع میں کرونا سے نمٹنے کی تیاریوں پر غور ہو رہا تھا وہاں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پہلا قرنطینہ سنٹر قائم کیا جا چکا تھا گومل میڈیکل کالج میں خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا جہاں سے اب تک 340 زائرین کو گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہیں ان زائرین کا تعلق پاکستان کے 27 اضلاع سے تھا تبلیغی جماعت کے 300 ساتھیوں کو واپس اپنے گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے تبلیغی جماعت کے 33 غیر ملکی ساتھیوں کو بھی مکمل چیک اپ اور سہولیات سے آراستہ کرنے کے بعد روانہ کیا جا چکا ہے لوکل سطح پر 16 کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے تقریباً 10 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں محمد عمیر خان نے کہا کہ کسی بھی بریک آؤٹ کی پوزیشن سے نمٹنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی ہوئی ہیں شہری کرونا سے دفاع کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب برتیں احساس پروگرام میں سب سے بڑا کوٹہ ڈیرہ اسماعیل خان کا رکھا گیا ہے جس کے ذریعے 78500 مستحق خاندان مستفید ہونگے اتنی بڑی تعداد میں مستحقین کو قلیل وقت میں مستفید کرنا ایک چیلنج ہے جسکی وجہ سے معاشرتی فاصلہ کی پالیسی میں کچھ خامیاں پیدا ہوئی ہیں جس پر مذید اقدامات کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر خان نے کہا کہ کرونا کے علاوہ باقی معملات کو بھی دیکھ رہے ہیں رمضان سستا بازار کے علاوہ غریبوں کے لئے رمضان دسترخوان کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے اور اس مقدس مہینے میں ضلعی انتظامیہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرے گی رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا زراعت کے شعبے کے ساتھ بارشوں کے سبب سیلاب کے خطرے کے پیش نظر خصوصی انتظامات ترتیب دے رہے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جن کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے انکے علاوہ کسی کو اجازت نہیں ہے گھروں میں محفوظ رہنا وقت کی ضرورت ہے اور ہم کرونا کو مکمل طور پر شکست دینے اسی صورت کامیاب ہو سکیں گے تاجران اور عوام انتظامیہ سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اسی تعاون سے ہم اس مشکل وقت سے نکل آئیں گے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دکاندار حضرات بغیر ماسک والے گاہک کو دکان میں داخل نہیں ہونے دیں اس سے قبل ڈپٹی کمشنر محمد عمیر خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ واحد محمود نے ان مشکل حالات میں ڈیرہ کے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ کے صحافیوں نے مثبت رپورٹنگ سے اپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں جو قابل تحسین ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں