پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کے مزید 71مریض رپورٹ کرلئے گئے صوبے میں مریضوں کی تعداد 1864 ہوگئی، 5 اموات بھی واقع ہوئی ہیں مرنے والے مریضوں کی تعداد 98 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 30 مزید مریض صحت یاب ہوگئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 515 ہوگئی۔ چار اموات پشاور سے اور ایک سوات سے رپورٹ ہوئی ہیں، پشاور سے 24، چارسدہ، نوشہرہ سے اییک ایک، سوات سے 21، بونیر سے دو، دیر پایان سے چھ، مالاکنڈ سے چار، باجوڑ سے پانچ، ہری پور سے چار، کرم سے ایک مرض سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طورخم، تفتان سرحدوں اور بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے 2974 افراد میں سے 1536کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے، 1439 قرنطینہ میں ہیں بیرون ملک سے آنے والوں میں 208 افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments