پشاور (دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک) پشاور کے ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ محمود خان،گورنر شاہ فرمان اور چیف سیکر ٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ ٹرانسپورٹرز کے لئے ہنگا می بنیا دوں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔ جیو آفریدی ٹو ڈی کا ر سروس یو نین کے صدر جان محمد نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پا نے کے لئے جہاں حکومت نے 23 مارچ سے عا م تعطیل کاا علان کیا تھا وہیں ٹرانسپورٹرز نے بھی حکومتی اعلا ن کا خیر مقدم کرتے ہو ئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گاڑیاں گھروں میں کھڑی کردیں تاہم حکومت کی جانب سے عام تعطیل میں اضافہ کر کے 30 اپریل تک کردیا گیا جس سے غریب ٹرانسپورٹرز مزید بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اڈوں میں کم از کم 450گاڑیا ں بندکھڑی ہیں جس سے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ٹرانسپورٹروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ٹرانسپورٹرز کی بھر پور مدد کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments