پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی درخواست پر وکیلوں کے کورونا ٹیسٹ فری

پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک) بار کونسل کی درخواست پر محکمہ صحت نے پشاور میں وکلاءکے لئے کورونا کا تشخیصی ٹیسٹ مفت کردیا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور اور پولیس سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فیصلے سے متعلق تفصیل ارسال کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد عدالتوں میں مقدمات کی پیروی معطل کردی گئی ہے اس سلسلے میں بار کونسلوں کی جانب سے وکیلوں کے تشخیصی ٹیسٹوں کے لئے انتظام کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر محکمہ صحت نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی تجویز کی روشنی میں وکیلوں کے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ مفت کردئیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں