پشاور،7سالہ علیشاہ کاقاتل چچا،افغانستان فرارہونےسےقبل گرفتار


پشاور(دی خیبرٹائمز کرائم ڈیسک ) ضلع خیبر پولیس نے شور مچانے پر بھتیجی کو قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو پشاور پولیس کے حوالے کر دیا گیا، گزشتہ روز ملزم نے تہکال کےعلاقےمیں کھیل کود کے دوران شور مچانے پراپنی کمسن بھتیجی 7سالہ عیشال کو گولی ماری کر قتل کیا، قتل کے واردات کے بعد ضلع خیبر فرار ہوا تھا، ملزم کو گزشتہ شب خیبر کے علاقے لنڈی کوتل خوگا خیل سے گرفتار کیا گیا یے، مشترکہ کارروائی ایس پی کینٹ تصور اقبال کی سربراہی میں کی گئی، جبکہ مقامی پولیس لنڈی کوتل نے کارروائی میں حصہ لیا ملزم کی گرفتاری جدید سائنسی تفتیش کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے ایس ایس پی ظہور آفریدی کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بھتیجی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کا پہلے سے بھائی کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی ہے، ملزم ضلع خیبر سے موقع ملتے ہی ہمسایہ ملک افغانستان فرار ہونے کی تاک میں تھا، ایس ایس پی آپریشنز، ملزم کو مزید تفتیش کی خاطر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں