بنوں کےبڑےتجارتی مرکزگردانلی کےدکانداروں کااحتجاج، اے سی کی مداخلت پراحتجاج ختم

بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) بنوں کے مشہور تجارتی مرکز گردانلی گلی کی تاجر برادری نے دکانوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے، نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرشوکت خان,ڈی ایس پی سرداد خان اور ایس ایچ او سٹی عصمت اللہ خان پہنچے، نیشنل پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وسیم خا ن اور سیکرٹری اطلاعات ملک قیصر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ سارا بازار کھلا ہے لیکن صرف گردانلی میں دکانیں سیل کردی گئی ہیں، یہ کہاں کا قانون ہے ہم اپنے بچوں کو رزق کہاں سے تلاش کریں، کسی کو اپنی فریاد کریں ہماری دکانوں میں کروڑوں روپے کا مال پڑا ہے، سیزن سر پر آچکا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے ہماری دکانیں سیل کردی ہیں کپڑے کے دکانداروں سے انتقام لیا جارہا ہے، دکانوں کی بندش کی وجہ سے ہر ایک تاجر کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، اور پہنچ رہا ہے ان نقصانات کا ازالہ ہم کہاں سے کریں، اُنہوں نے کہاکہ سیزن شروع ہے لہٰذا دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے ورنہ ہم مجبوراًفاقے کریں گے، اُنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات کرکے احتجاج کو ختم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں