وانامیں زخمی ہونےوالےپشتون تحفظ مومنٹ کےرہنماعارف وزیرزخموں کی تاب نہ لاتےہوئے اسلام آباد میں دم توڑگئے


جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمزڈسٹرک ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانامیں ٹارگٹ کلنگ میں زخمی ہونے والےپشتون تحفظ مومنٹ کے مقامی رہنما سردارعارف وزیراسلام آباد کےپمز ہسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئےہیں، سردارعارف وزیریکم مئی کے شام جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹروانامیں نامعلوم افرادکےفائرنگ سے شدید زخمی ہوئےتھے، جسے واناکے مقامی ہسپتال، اور پھر ڈیرہ اسماعیل خان اور پھر اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا، عارف وزیر کے سر، گردن اور بازو میں گولیاں لگی تھی، جس کی تاب نہ لاتے ہوئےوہ دم توڑ گئے، عارف وزیرپشتون تحفظ مومنٹ کے سرکردہ رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے چچازاد بھائی اور پشتون تحفظ مومنٹ جنوبی وزیرستان کے صدرتھے،

عارف وزیر کے خاندان کے 17افراد اس سے قبل بھی ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہوگئے ہیں، جبکہ عارف اس خاندان کا اٹھارواں شہید ہوگئے، عارف وزیر کی جسد خاکی اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان لائی جائے گی جہاں عشاء کی نماز کے بعد نماز جنازہ آدا کیا جائے گا، کل وانا لے جایا جائے گا جہاں مقامی لوگ بھی جنازہ پڑھیں گے اور آبائی گاؤں غوا خوا میں دفنا دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں