کرم میں بارش تیز اندھی اور ژالہ باری کے باعث سیاحتی مقامات میں تباہی، تین افراد کی لاشیں پانی سے برآمد، دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے سپینہ شگہ میں طوفانی باد و باراں اور ژالہ باری کے باعث سیاحتی مقامات پر متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے پانی سے تین افراد کی لاشیں نکال دئیے ہیں، جبکہ پانچ افراد کو زندہ نکال دیا ہے مزید سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے علاقہ سپینہ شگہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر عید کے چھٹیوں کو انجوائے کرنے کے لئے نوجوان طبقے کے لوگ گئے تھے شدید ژالہ باری اور طوفانی باد و باراں کے باعث متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی شروع کردی اور اب تک تین افراد کی لاشیں پانی سے نکال دئیے ہیں جبکہ پانچ افراد کو زندہ نکال دیا گیا مرنے والے اقبال ، ارشد اور طفیل تینوں سگے بھائی ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی افراد لاپتہ ہے جنکی تلاش جاری ہے پولیس اور فورسز کی امدادی ٹیمیں بھی علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں