پشاور میں کرونا وائرس بڑھنے کے پیش نظر 52 مقامات تاحال سیل

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک) پشاور میں رمضان کی امد کے باعث کرونا وائرس بڑھتا جارہا ہے، دی خیبر ٹائمز کا سروے، پشاور میں کرونا وائرس بڑھنے کے پیش نظر 52 مقامات تاحال سیل کردئے گئے ہیں، ایک ماہ سے جاری لاکھ ڈاون کے دوران 66 مقامات سیل کردئے گئے تھے، اکثر مقامات میں تاجروں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کھیل دیکھنے کو نظر آرہاہے،
دکانیں کھلتے ہی پشاور پولیس حرکت میں آجاتی ہے، اور گرفتاریاں بھی ہو جاتی ہیں، تاجروں کے ساتھ آنکھ مچولی کے دوران ایک ہی دن میں 511 افراد گرفتاربھی ہوچکے ہیں، سروے رپورٹ، تاجروں کی جانب سے ہاف شٹرز کھولے جانے پر بھی کاروائی کی جاتی ہے، جبکہ شہر بھر میں عوام رمضان کیلئے خریداری کرنے کیلئے لوگ آتے ہیں، بعض مقامات پر جھاں دکانیں کھلی ہیں وھاں سوشل ڈسٹنس کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں