پاراچنار (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) لوئیر کرم کے تحصیل علی زئی میں مسلح افراد کی فائیرنگ سے دکاندار دلدار کو قتل کردیا شہریوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری اور علی زئی میں ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کی
پولیس زرائع کے مطابق لوئیر کرم کے علاقہ علی زئی میں مسلح افراد نے دکاندار دلدار حسین پر پستول سے فائرنگ کی جسے وہ موقع پر جانبحق ہوگیا رات کی تاریکی کا فائیدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے شہریوں نے قتل کے واقعے کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انگریز دور میں قائم تحصیل علی زئی میں ایس ایچ او تعینات کرنے اور بگزئی پل پر دوبارہ چیک پوسٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایس ایچ او نہ ہونے کی وجہ سے پولیس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچی تب تک لاش پڑی رہی۔
Load/Hide Comments