اسلام آباد اور پشاور پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار

پشاور (دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلام آباد اور پشاور پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان اسلام آباد کے تھانہ رمنا حدود میں خاتون کے قتل جبکہ پشاور کے تھانہ شرقی کو بھی قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران وارداتوں کے بعد روپوش ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں