پشاور(خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) عوامی سہولت کی خاطر پیر سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ، مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹراسپورٹز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیں گے،
تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق نظرثانی کرایہ وصول کیا جائے گا، کمشنر حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنے کا فیصلہ کریں گے، ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کا فیصلہ بھی کمشنرز کریں گے۔ایسے روٹ جو مختلف ڈویژنوں کی حدود میں ہوں ، انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پر ہوگا ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاق سے مشاورت سے کیا ہے پٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رہ سکیں گےحجام کی دکانیں SOPs کے ساتھ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلی رہ سکیں گی ۔
Load/Hide Comments