پشاو( دی خیبرٹائمزپولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے اجمل وزیر کو سوچ سمجھ کربلاول بھٹو زرداری کانام لینے کا مشورہ دیا ہے، نگہت کہتی ہیں، کہ کہاں سے ؟ کس طریقے سے ؟ اور کن کن مراحل سے ہوتے ہوئے اجمل وزیر سیاست کی دنیا میں آنکھ کھلی ہے، اپنی اوقات میں رہیں، بلاول بھٹو زرداری ایک مظبوط پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین ہیں،بذات خود ایک سیاسی بیک گراونڈ رکھتے ہیں، اجمل وزیر یا اس کے لیڈر عمران خان کی سیاسی بیک گراؤنڈ کیا ہے؟ اجمل وزیر کو کسی بھی پاکستانی شہری نے ووٹ نہیں دے کر آیاہے، بلکہ عوامی ووٹوں سے آنے کے برعکس اسمان سے براہ راست گر کرپاکستان میں اٹک گیاہے، کورونا وائرس پر سیاست نہ کریں، پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی طریقے سے پاکستان کو کورونا سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments