اسلام آباد (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ رمضان المبارک میں پوری دنیا کے مسلمانوں اور بنی نوع انسان کو عالمی وباء کا سامنا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کی آزمائش ہے۔ رمضان المبارک عاجزی اور انکساری کے ساتھ اسں عالمی وباء سے نجات حاصل کرنے اور اپنے رب کو راضی کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ ہمیں اپنے اللہ کے حضور وہ خصوصی دعائیں مانگنی ہیں جن کے ذریعے ہمیں کورونا وائرس کی وباء سے نجات مل سکے۔ اسپیکر نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ہمیں کھلے دل سے اپنے حاجت مند بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کی مشکلات اور ان پر بھارتی حکومت کی جانب سےڈھائے جانے مظالم کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اس لیے رمضان المبارک میں پوری دنیا کے مسلمانوں کو کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے متعلق انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادات کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments