شمالی وزیرستان(دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان کے نائب آمیر ڈپٹی سیکرٹری جنرل الحاج احمدسعیدصاحب نے شمالی وزیرستان کے انتظامیہ اور دفاعی اداروں سے مطالبہ کیا ہے، کہ موجودہ حالات سے جسطرح وطن عزیر کے تمام طبقے متاثر ہوئےہیں، اسی طرح شمالی وزیرستان کے ٹرانسپوٹر اور ڈرائیور جو کہ پاکستان سے افغانستان تجارتی سامان لیجاتے ہیں ایک مہینہ سے وہ افغانستان میں پھنس چکے ہیں، جسمیں ایک ڈرائیور جو ہارٹ ٹیک کیوجہ سے جان بحق بھی ہوئے ہیں، اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث افغانستان میں دفن ہوئے، انتظامیہ کی اس سردمہری پر افسوس اور مذمت کے بغیر چارہ نہیں تاھم جو لوگ اب بھی انتظامیہ کی غفلت اور غیر انسانی رویوں کا شکار ہوگیا ہے، اور ابھی تک افغانستان میں بے یار ومددگارہے، ان کی واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات اپنائے، اور کسی بھی طریقے سے انہیں اپنے گھر پہنچانے میں مدد کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments