پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) صوابی سے تعلق رکھنے والی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عائشہ نعیم پر نوازشات کی بارش اس بار بھی ، انصاف ونگ پشاور کی صدر بنا دیا گیا سابقہ خیبرپختونخوا حکومت میں بھی ایم پی اے عائشہ نعیم پر فنڈز و دیگر مراعات سے نوازا گیا تھا پی ٹی آئی دیگر سینیئر خواتین نے عائشہ نعیم کی بطور صدر تعیناتی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتی عہدیدار کی بدولت عائشہ نعیم کو مسلسل نوازا جا رہا ہے جو دیگر سینیئر خواتین سے زیادتی کے مترادف ہے، واضح رہے کہ سترہ مئی کو نوٹیفکیشن ہوا تھا لیکن پھر اسی رات واپس لیا گیا اور آج پھر خاتون خیبر پختونخوا کو حکومتی عہدے کے ساتھ پارٹی عہدہ بھی دیا گیا یہ وہی خاتون ایم پی اے ہے جنہیں اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں گورنر نے تھپڑ مارا تھا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments