فنکار و ماڈل مولانا طارق جمیل کے حق میں سوشل میڈیا پر ان کے حق میں مہم شروع کردی

لاہور( دی خیبر ٹائمز شوبز ڈیسک(معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے طارق جمیل پر کی جانیوالی تنقید پر شوبز سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد مولانا طارق جمیل کے حق میں نکل آئے ہیں اور ان کے حق میں ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر بیانات جاری کردئیے مولانا طارق جمیل نے کرونا وائرس کی بیماری کے خاتمے میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جھوٹ سے پرہیز کا کہا تھا تاہم بعد میں میڈیا کے اینکر پرسنز کی جانب سے ان پر تنقید کے بعد مولانا طارق جمیل نے معذرت کرلی تاہم ماڈل و اداکارہ دعا ملک نے مولانا طارق جمیل کی بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس ملک میں اظہار رائے کی آزادی کہاں پر ہے اداکار و ماڈل فیروز خان کے مطابق مولانا صاحب کو اس معاملے میں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت ہی نہیںاداکارہ حمائمہ ملک نے مولانا طارق جمیل پر تنقید کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں واحد شخصیت مولانا طارق جمیل ہے جو کسی کی جانبداری نہیں کرتے لیکن انہیں بھی نہیں چھوڑا جارہاجاسمین منظور نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے معافی مانگنے کے اقدام کو غلط قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سچ بات کی جس پر میں ان کو سپورٹ کرتی ہوںاور ان سے معافی منگوانے والے اب خود قوم سے معافی مانگے کیونکہ وہ خود کتنا سچ بولتے ہیں. اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ اگر مولانا طارق جمیل صاحب صحافی ہوتے تو بغیر ثبوت کیکچھ بھی کہہ سکتے تھے کیونکہ صحافی کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ثبوت مانگو تو کہتے ہیں خفیہ زرائع بتائے نہیں جاتے انہوں نے لکھا ہے کہ پیمرا میں دبنگ بندہ چاہیے جو جھوٹی خبر پر پابندی کے ساتھ صحافیوں کی لتر پریڈ بھی کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں