شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں واقع علاقہ جلیر میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ نامعلوم افراد نے پولیس اھلکار مُسمی سفیرالرخمن ولد مغل خان
میرانشاہ ۔ مذکورہ پولیس اھلکار گزشتہ شام مسجد میں نماز کی آدائیگی کے دوران نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے پولیس اہلکار دیگر کئی شہریوں سمیت اغوا کرلیا، جہاں بعد میں پولیس اہلکار کو شہید کرکے ان کی لاش ویرانے میں پھینک دیا، جبکہ دیگر شہریوں کو رہاکردیا، پولیس نے اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کرردیا، میرعلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
