بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں پولیس نے علاقے بکاخیل میں مخبر کی اطلاع پرکارراوائی کرے ہوئے، علاقہ غوڑ بکاخیل  میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ مخبر کی اطلاع کو مُصدقہ جان کر ایس ایچ او تھانہ بکاخیل راحت اللہ خان نے بم ڈسپوزل سکواڈ اور اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع گئے، جہاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اِنتہائی حکمت عملی کے ساتھ تخریب کاری کی غرض سے نصب شدہ غیر ملکی ساختہ اینٹی ٹینک مائن کی ناندہی کے برآمد کرکے ناکارہ بنادیا، وہاں مقیم خاندانوں نے پولیس کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ آداکیا، اور کہا، اگر یہاں کچھ بھی ہوجاتا تو یہاں تمام خاندان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں