شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی کے ایک گاؤں حیدرخیل میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ حیدر خیل گاؤں کے جامع مسجد میں نماز عید آدا کی گئی۔
عیدالاضحیٰ عید کا چاند دیکھنے کی 5 شہادتیں موصول ہونے کی بنیاد پر منائی جارہی ہے، شمالی وزیرستان میں اس بار 3 عیدیں منائی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں کل جمعہ کو جبکہ باقی میں پرسوں عید منائی جائیگی۔ تاہم آج عید منانے والوں کو شمالی وزیرستان کے عوام اور علما کرام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرہے ہیں۔
