پشاور( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، ایک کارروائی کے دوران انتظامیہ نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے ترجمان کے مطابق اسیسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق اور ایڈیشنل اسیسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ پر کارروائیاں کی ، کاروائیوں کے دوران رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر غیر قانونی طور پر مویشی منڈیاں لگانے پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر علی اصغر نے
انتظامی افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی طور لگائےگئے مویشی منڈیوں کے خلاف اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہے۔
