افغان طالبان نے افغان نیشنل آرمی کے تین زخمی قیدی رہاکردئے،بین الافغان امن مذاکرات کی جانب اہم پیش رفت

پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان ڈیسک ) امارت اسلامی افغانستان کے قطر دفتر میں موجود ان کے سیاسی ونگ کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے، کہ افغان طالبان نے لوگر اور کابل میں افغان نیشنل آرمی کے تین زخمی اہلکار جو طالبان نے قیدی بنائے تھے، کو رہاکردیا ہے، انہوں نے لکھا ہے، کہ یہ جنگی قیدی ہیں، جسے انسانی ہمدردی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت ابتدائی علاج معالجہ کے بعد رہاکرکے ان کے گھروں کو روانہ کردیاہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں تشدد کی کمی اور قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے، جس سے بین الافغان امن مذاکرات کی راہیں ہموار کی جارہی ہیں۔ پاکستان ، روس نے افغان حکومت اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغان امن زلمے خلیلزاد کو افغانستان میں مستقل اور پائیدار قیام امن کیلئے ہر قسم تعاؤن کی یقین دھانی کرائی ہے۔ عنقریب ممکن ہے کہ گذشتہ 20 سالوں سے جنگوں میں مصروف افغان حکومت اور افغان طالبان مذاکرات کے میز پر اکھٹے ہوجائینگے، تاہم افغانستان میں داعش ایک خطرہ بنتا جارہاہے، جس سے دونوں فریقین کو مسقتبل کیلئے ایک چیلینج ہے، دونوں کے مذاکرات میں داعش کے مستقبل پر بھی بحث کی جائیگی، جس کیلئے مشترکہ طور پر ایک حتمی فیصلے پر اتفاق ممکن ہے، جو ان کے خلاف افغانستان میں کارروائیاں شروع کرنے کا امکان ہے، مختلف تجزیہ کاروں کی رائے ہے، کہ داعش افغانستان پر قبضہ کرنے کی کوشش تو کرینگے، تاہم افغان طالبان اور افغان حکومت کے مابین بین الافغان امن مذاکرات کی کامیابی اور ناکامی پر منحصر ہے، اگر دونوں میں امن مذاکرات کامیاب ہوگئے تو داعش سے افغانستان کو محفوظ کیا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں