پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ای این ٹی کے اسپشلسٹ ڈاکٹر محمدجاوید کا ایک ہفتہ قبل کرونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا، جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہی میں ان کا علاج شروع کرکے انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا، تا ہم آج ہفتے 25 اپریل کو پروفیسرصاحب زندگی کی بازیہارکر جاں بحق ہوگئے، ڈاکٹر شہزادفیصل ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کہتے ہیں، کہ ڈاکٹر صاحب کرونا کے خلاف صف اول میں لڑنے والے تھے، اور اسی ہسپتال میں کرونا وائرس لگنے والےمریضوں کو زندگی دیتے دیتے اپنی زندگی ہارگئے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پروفیسر محمد جاوید پہلا کیس ہے ، جو شہادت کے رتبے سے سرشار ہوئے ہیں،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments