شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں قبائلیوں کی آپسمیں چپقلش کا نتیجہ ۔۔۔۔ پورے وزیرستان کی بجلی لائن پر زنجیریں ڈال کر مین سپلائی لائن منقطع کردی گئی ہے، باد و باران سے نہیں بلکہ قبائل خود یہ حرکت کرکے ثابت کررہے ہیں کہ انتظامیہ یا سرکاری رٹ نام کی کوئی چیز موجود نہیں، مچی خیل اور خدی قبائلیوں کا آپسمیں اراضی کے تنازعے نے شدت اختیار کرکے ایک دوسرے کو مارنے کے بجائے دیگر قبائیلیوں کو تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور کررہے ہیں، رمضان کا مبارک مہینہ جبکہ قبائلیوں کے ایسے حرکات سے انتظامیہ کی بے حسی عیاں ہے، دیگر قبائیوں نے انتظامیہ کے بجائے ان قبائلیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم از کم رمضان المبارک کے اس مہینے میں ایسے حرکات نہ کریں ، جس سے کسی انسان کو تکلیف ہو ، وزیرستان میں انتظامیہ اور افواج کے کیمپوں میں بجلی کے جنریٹر استعمال کرکے آرام سے زندگی گزار سکتےہیں ، لیکن مسلہ عام قبائل کی ہے، جس کی پہنچ جنریٹر تک نہیں ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments