دی خیبر ٹائمز : خصوصی تجزیاتی رپورٹ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کو تقریباً چالیس روز مکمل ہونے کو ہیں، لیکن صوبے میں گورننس کا نظام تاحال مستحکم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اگرچہ ابتدائی دنوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں اور انتظامی نقل و حرکت کے ذریعے خاصی ہلچل دکھائی گئی، تاہم زمینی حقائق کے مطابق معاملات وہیں کھڑے ہیں جہاں 11 اکتوبر کو تھے، بلکہ بعض حلقوں اور زمینی حوائق اگر دیکھا جائے تو انتظامی کارکردگی مزید سست روی کا شکار ہو گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں صوبے کی اعلیٰ انتظامی و سیاسی قیادت کے ایک اہم اجلاس میں یہ بنیادی سوال اٹھایا گیا کہ سوا مہینہ گزرنے کے باوجود گورننس کے اس ماڈل نے عملی طور پر کیا نتائج دئے ہیں۔ ذرائع اور تجزیوں کے مطابق، اس اہم سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ گورنر کے پاس تھا اور نہ ہی چیف سیکریٹری اس کی وضاحت کر سکے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ انتظامی بندوبست عوامی توقعات اور حکومتی اہداف پر پورا اترنے میں مشکلات کا شکار ہے۔
گورننس کے اس جمود کی سب سے بڑی وجہ بیوروکریسی کے اندر پائی جانے والی شدید بے یقینی اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔ 11 اکتوبر کو ایمرجنسی کے نفاذ کے فوری بعد راتوں رات بیس سے زائد سینئر افسران، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور محکموں کے سیکریٹریز کے تبادلے کئے گئے۔ اُس وقت یہ تاثر دیا گیا تھا کہ نئی ٹیم طویل مدتی بنیادوں پر کام کرے گی، لیکن چند ہی ہفتوں میں محکمہ اطلاعات اور ابتدائی و ثانوی تعلیم کے سیکریٹریز سمیت اہم عہدوں پر دوبارہ تبدیلیاں کر دی گئیں۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ہونے والے ان تبادلوں نے سول سروس کے پورے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ افسران اس غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہیں کہ وہ اپنی کرسی پر ایک ہفتہ رہیں گے یا ایک دن، جبکہ محکموں کے اندر تعیناتیوں اور سفارشات کے حوالے سے چہ مگوئیوں نے انتظامی ماحول کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی سول سروس یعنی پی ایم ایس (PMS) ایسوسی ایشن کے احتجاج اور ہڑتال نے بھی انتظامی مسائل کو نمایاں کیا ہے۔ یہ معاملہ محض ایک یا دو آسامیوں تک محدود نہیں بلکہ مختلف ڈائریکٹوریٹس اور دیگر کیڈرز کے افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتی کے خلاف ایک بڑے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے پسِ پردہ انتظامی اختیارات کی کشمکش کارفرما نظر آتی ہے۔
کارکردگی پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیشِ نظر گورنر ہاؤس کی جانب سے تمام انتظامی سیکریٹریز اور مشیروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں روزانہ کی بنیاد پر ایک مقررہ فارمیٹ میں اپنی کارکردگی کی رپورٹ جمع کرانے کا پابند بنایا گیا ہے۔ اس پرفارما کے مطابق گریڈ انیس، بیس اور اکیس کے سینئر افسران کو نہ صرف اپنی یومیہ سرگرمیوں، اجلاسوں، دوروں اور ترقیاتی منصوبوں کی فیصد پیش رفت تحریر کرنی ہوتی ہے، بلکہ یہ بھی بتانا لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ آج کہاں موجود تھے اور کل کس مقام پر ہوں گے۔ بیوروکریسی کے حلقوں میں اس طریقہ کار کو انتظامی خود مختاری کے بجائے غیر ضروری مائیکرو مینجمنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں، پشاور میں قائم مختلف اعلیٰ دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگز اور طویل اجلاسوں نے بھی دفتری امور کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ہفتے کے پانچوں کاروباری دن سیکریٹریز مختلف دفاتر کو بریفنگ دینے اور پریزنٹیشنز تیار کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ مزید برآں، کسی ایک محکمے کے مشیر کی بریفنگ کے دوران دیگر تمام محکموں کے سیکریٹریز کی حاضری کو لازمی قرار دینے کی روایت نے سینئر افسران کا قیمتی وقت اجلاسوں کی نذر کر دیا ہے۔ نتیجتاً افسران عوامی مسائل کے حل اور پالیسی سازی کے بجائے محض کاغذی کارروائی اور بریفنگز کی تیاری تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
مجموعی صورتحال اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے تحت نافذ کیا گیا انتظامی ماڈل داخلی تضادات، بار بار کے تبادلوں اور غیر ضروری دباؤ کے باعث عملی نتائج دینے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ جب تک بیوروکریسی کو آئینی و انتظامی تحفظ اور کام کرنے کی آزادی نہیں دی جاتی، محض روزانہ کی رپورٹس اور بریفنگز سے صوبے کی گورننس میں بہتری لانا ممکن نہیں ہوگا۔
یہ بھی ملاحظہ کیجئے: یالٹا 1945ء سے شنجن 2026ء تک: کیا نیا عالمی نظام جنم لے رہا ہے؟
Governor’s Rule in Khyber Pakhtunkhwa: Administrative Uncertainty and Bureaucratic Strain
Nearly 40 days into Governor’s Rule in Khyber Pakhtunkhwa, the province’s governance setup is struggling to gain traction amid frequent transfers, internal friction, and heavy reporting demands on senior officials.
Key Highlights:
-
Questionable Governance Output: Following initial visibility and drives, practical momentum has stalled highlighted by a high-level meeting where neither the governor nor the chief secretary could clearly point to concrete deliverables after roughly five weeks.
-
Frequent Transfers and Insecurity: Mass reshuffles involving over 20 senior officials including commissioners, deputy commissioners, and departmental secretaries—right after the October 11 emergency, followed by rapid replacements of some secretaries in under a month, have fueled uncertainty and anxiety across the bureaucracy.
-
PMS Association Pushback: Protests and strike action by the Provincial Management Service (PMS) association over postings and cadre dynamics point to deeper underlying administrative tensions.
-
Daily Reports and Location Tracking: A Governor House directive requiring secretaries and advisers to submit daily structured reports—detailing activities, meetings, project progress, tasks, and current and upcoming locations—has added to administrative pressure.
-
Briefing Overload: Five-day-a-week briefings and meetings across offices in Peshawar, including mandatory attendance of multiple secretaries during departmental briefings, are consuming senior officials’ time at the expense of routine problem-solving.
- The Khyber Times Desk. Comtect: thekhybertimes@gmail.com




