Tensions erupt into a direct confrontation between two men during a Pakistani political meeting, with other attendees attempting to keep them apart amidst a backdrop of political portraits and a fractured party symbol. Alt Text: A phot

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدید: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کے ترقیاتی فنڈز روک دئے

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تعلقات کشیدہ؛ مالی سال 2026-27 میں سابق وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع کے جاری منصوبوں کا بجٹ صفر
پشاور ( دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت میں اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے ترقیاتی فنڈز روک دئے ہیں، جس سے پارٹی کے اندر سیکیورٹی اور سیاسی حلقوں میں شدید تحفظات پیدا ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان تعلقات گزشتہ کچھ عرصے سے شدید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا موبائل فون نمبر بھی بلاک کر رکھا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بڑے بھائی اور قومی اسمبلی کے رکن فیصل امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے ترقیاتی فنڈز روکے جانے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کیلئے کی گئی آخری فنڈ ریلیز کی مجموعی مالیت 43 ارب روپے تھی، تاہم اس خطیر رقم میں سے ڈی آئی خان کیلئے صرف 8 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

فیصل امین گنڈاپور نے انکشاف کیا کہ ڈی آئی خان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے تحت 50 سے 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، جس کے بلز اور رقم واجبات کی صورت میں بقایا ہیں۔
فیصل امین گنڈاپور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان تمام التوا کا شکار منصوبوں کو پورا کرنے کے بجائے صوبائی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لئے ان کی بجٹ تخصیص صفر کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنس ٹو سمال اینڈ ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ASDI) ڈی آئی خان جیسے اہم منصوبے کیلئے بھی رواں مالی سال کوئی فنڈز مختص نہیں کئے گئے ہیں۔
دی خیبر ٹائمز ڈیسک: thekhybertimes@gmail.com