پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور کا ووڈن ہال ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور : مسرت اللہ جان سے۔۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور میں مرمت کا کام ابھی تک نہیں ہوسکا اور پی ایس بی جمنازیم پشاور کا ووڈن ہال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ووڈن ہال متعدد جگہوں پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے جس کے باعث کھلاڑیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے – اس ہال میں بیڈمنٹن ، والی بال کے مقابلے منعقد کروائے جاتے ہیں سالانہ مینٹیننس پر اس ووڈن ہال کی تعمیر کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ رقم کا اجراء بھی کرتی ہیں تاہم ووڈن ہال متعدد جگہوں پر ٹوٹ پھوٹ ہونے کے باوجود ابھی تک اس کی مرمت نہیں کی جاسکی-گذشتہ روز بھی متعدد مرتبہ کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب انڈر 16 جونیئر چیمپئن شپ والی بال کے مقابلے ہورہے تھے .اس بارے میں پی ایس بی پشاور کے ڈائریکٹر پرویز علی کا موقف ہے کہ اس ووڈن ہال کی مینٹیننس کیلئے کہا گیا ہے اور ایک ماہ میں اس پر کام شروع ہو جائیگا ان کے مطابق اس ووڈن ہال کو ٹھیک کرنے سمیت متعدددیگر ہال پر کام کیلئے پی ڈبلیو ڈی کی اپنی ٹیم نے دورہ کیا ہے اوروہ رپورٹ کے بارے میں ا س پر کام ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں