وانا،مختلف علاقوں میں دوسری بار ژالہ باری نے تباہی مچادی ،کھڑی فصلیں تباہ

وانا (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر وانا کے بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری، بارش اور طوفان ہواؤں کی وجہ سے کھڑی فصلیں، سبزیاں اور پھل دار باغات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ ملنے والے رپورٹس کے مطابق وانا کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، جس سے علاقے کی تمام فصلیں اور تیار باغات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ یاد رہے وزیرستان میں زیادہ تر لوگوں کا انحصار کھیتی باڑی پر ہیں تاہم دوسری بار تیز بارش اور شدید ژالہ باری سے مختلف علاقوں کی کھڑی فصلیں بُری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔
وانا کے مقامی کسانوں اور قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ اگر مرکزی اور صوبائی حکومت نے ہمارے نقصانات کا ازالہ نہ کیا گیا تو کسان مالی مشکلات سے دوچار ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر موجود زیادہ تر کاشتکاروں نے منڈیوں سے قرض لے کر فصلیں کاشت کی ہیں۔ مگر ژالہ باری تباہی کی تباہ کاری کے بعد ان کے لئے یہ قرضہ اُتارنا مشکل ہوگیا ہے۔
مقامی عمائدین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے، کہ وہ جنوبی وزیرستان لوئر میں تمام جگہوں پر جہاں پر ژالہ باری ہوئی ہے سروے کر کے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ اور کسانوں کی مالی مدد کی جائے، کیونکہ یہاں پر سبزیاں کاشت کاروں کے لئے نقد آور فصل ہے، جو کہ مکمل طور پرتباہ ہوگئی ہیں۔
تاہم اب گندم کی کٹائی جاری تھی جوکہ وہ بھی خراب ہوگئی ہے۔ جس پر حکومت کو چاہیئے کہ سروے کے ذریعے نقصان کا اندازہ لگا کر متاثرہ کسانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں