دو ججز کے بارے میں کرونا وائرس سے متعلق خبر پر ایف آئی اے سے رابطہ کرلیاگیا
پشاور ( دی خیبر ٹائمزکورٹس ڈیسک) پشاو رہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری ہونیوالے خط میں جج ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج اشفاق علی حیدر کے کروناسے متعلق خبر پر ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا ہے.اس خط میں ایف آئی اے ڈائریکٹر سے کہاگیا ہے کہ وہ وٹس ایپ گروپوں میں چلنے والے اس خبر کی تحقیقات کریں.کہ کس نے یہ خبر چلائی .چھ اپریل کو وٹس ایپ گروپو ں میں جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات ججز کے کرونا وائرس سے متعلق خبر چلائی گئی تھی کہ وہ اس بیماری کا شکار ہوگئے تھے تاہم ترجمان پشاور ہائیکورٹ نے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ..
Load/Hide Comments