پشاور میں ریسکیو 1122 کی ماہ ستمبر کی رپورٹ

خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو1122) پشاور نے ماہ ستمبر میں2980ایمرجنسیز کالز پر2552افراد کو
ریسکیو کیا۔ ریسکیو1122 ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور انجینئر ملک شیردل خان کی نگرانی میں گزشتہ ماہ مختلف نوعیت کی 2980 ایمرجنسی کالز پر ریسکیو1122 نے عوام الناس کو اوسط 6 منٹ اور 10 سکینڈز میں خدمات فراہم کیں، گزشتہ ماہ کے دوران پشاور کے مختلف مقامات پر تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث 663 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جبکہ 2197 میڈیکل، 53 آگ لگنے کے واقعات، 44 جرائم، 2 ڈوبنے کے واقعات اور 20 دیگر ریسکیو ایمرجنسیز کے دوران سہیات فراہم کی گئیں جس میں 2552 افرادکو ریسکیو کیا گیا جن میں سے761 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے فراہم کی گئی جبکہ1791 مریضوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ماہ ستمبر کے دوران مختلف ایمرجنسیز کے دوران 76 افراد جانبحق ہوئے۔ مرنے والوں کی تعداد76رہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر ملک شردل خان نے ماہ ستمبر کے دوران بروقت خدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں