ضلع مومند میں دو ڈیمز کے باوجود بجلی کی 22گھنٹے لوڈشیڈنگ،کم وولٹیج ظالمانہ اقدام ہے

ضلع مہمند میں شدید ترین گرمی میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ،پینے کا پانی ، برف کی قلت اور من مانے ریٹ پر برف بیچنے اور مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام بلبلا اٹھے۔مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات چیت میں اپنے مشکلات بیان کیے، عوام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں صرف 2 گھنٹے کےلئے بجلی آتی ہے لیکن کم وولٹیج اور بار بار بندش کی وجہ سے گھروں میں برقی الات خراب ہوگئے،وولٹیج کی کمی کی وجہ سے زیر زمین 5 سو فٹ سے پانی نکالنا مشکل ہے جسکی وجہ سے گھروں و مسجدوں میں پانی ناپید ہوگیا ہے،شدید ترین گرمی میں بجلی نہ ہونے سے بچے،بزرگ اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ،قربانی کے جانور اور عید کی خریداری غریب عوام کے بس سے باہر ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فوری فراہمی کے ساتھ تمام مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے اور بازاروں میں ذخیرہ اندوزوں اور کے گراں فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام اپنے بال بچوں کےلئے عید کی خریداری کرسکیں۔پانہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو عید سے پہلے پشاور باجوڑ شاہراہ کو بند کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں